پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کی پالیسی کیا ہے اور اِسے کیسے تشکیل دیا جاتا ہے

 

پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کی پالیسی کیا ہے اور اِسے کیسے تشکیل دیا جاتا ہے

آج کا مضمون پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کی پالیسی کے بارے میں ہے کہ پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کی پالیسی کیا ہے اور اِسے کیسے تشکیل دیا جاتا ہے

پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت  آجر یا کمپنی  کا عمومی نظریہ ہے۔ پالیسی میں ، بیان دینے والی انتظامیہ یا  کمپنی اپنا نظریہ پیش کرتی ہیں کہ وہ روزانہ کاروبار میں پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کو کیسے یقینی بنائے گی۔ پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت  پالیسی کا بیان  ڈائریکٹر یا جنرل مینیجرکی  طرف سے دستخط شُدہ ہوتا ہے۔

پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت  کی پالیسی کو تمام ملازمین ، شیئر ہولڈرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز تک پہنچانا اور سمجھانا   ضروری ہوتا ہے ۔ پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت  پالیسی کو نوٹس بورڈ پر چسپاں کیا جانا چاہئے اور لوگوں کی شمولیت / مشغولیت کے مطابق متعدد زبانوں میں ترجمہ کیا جانا چاہئے۔ پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت  پالیسی کمپنی کی ویب سائٹ (اگر کوئی ہے) پر دستیاب ہونی چاہئے۔ کمیونیکیشن پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت  کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کی پالیسی کے بیان میں تنظیم پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت سے متعلق اپنے مقاصد اور اہداف کو واضح کرتی ہے۔

پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت  پالیسی کی تیاری کے دوران مندرجہ ذیل عناصر پر کم از کم غور کرنے کی ضرورت ہے۔

انتظامیہ یا ادارہ ملازمین کو صحتمند اور محفوظ کام کا ماحول فراہم کرنے کے بارے میں پالیسی بیان پر اپنی وابستگی ظاہر کرتی ہے۔

انتظامیہ یاادارہ قانونی تقاضوں کے بارے میں پالیسی بیان پر اپنی وابستگی ظاہر کرتے ہیں ، تنظیم تمام قابل اطلاق قانونی تقاضوں پر عمل کرے گی

انتظامیہ یا ادارہ ذمہ داریوں کے بارے میں پالیسی بیان پر اپنی وابستگی ظاہر کرتے ہیں ، تنظیم ملازمین کو پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کے  قوانیںن پر عمل کیلے  ذمہ دار بنائے گی۔

انتظامیہ یا ادارہ احتساب کے بارے میں پالیسی بیان پر اپنی وابستگی ظاہر کرتے ہیں ، تنظیم ملازمین کو پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کے لئے جوابدہ بنائے گی۔

انتظامیہ یاادارہ پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت  کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بارے میں پالیسی بیان پر اپنی وابستگی ظاہر کرتی ہے۔ کہ یہ کمپنی پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت پر عمل  کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔

انتظامیہ یا ادارہ پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت  کی کارکردگی میں مستقل بہتری کے بارے میں پالیسی بیان پر اپنی وابستگی ظاہر کرتی ہے

 یہ پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت  پالیسی کا مختصر تعارف ہے ۔ پڑھنے کا شکریہ

مُصنف

صلت دوریز

<iframe width="560" height="315" src="https://www.youtube.com/embed/0ZZ7wLDcSHc" frameborder="0" allow="accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture" allowfullscreen></iframe>





Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

IOSH GRADES

ہم پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کی منصوبہ بندی کیسے کرسکتے ہیں