ہم پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کی منصوبہ بندی کیسے کرسکتے ہیں

 موضوع پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کی منصوبہ بندی 

آج میرا موضوع پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کی منصوبہ بندی ہے۔ پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت سے متعلق منصوبہ بندی کیا ہے ، ہمیں پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت سے متعلق منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت کیوں ہے ، ہم کس طرح پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں اور ہم پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت سے متعلق منصوبہ بندی سے کیا حاصل کرسکتے ہیں۔

ہمیں پیشہ ورانہ صحت  کی منصوبہ بندی کیوں کرنے کی ضرورت ہے

اہداف کے حصول کے لئے مناسب منصوبہ بندی کلید ہے۔ "اگر آپ منصوبہ بندی نہیں کرتے ہیں تو آپ ناکام ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں"۔ لہذا ، یہ پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ آپ کو منصوبہ بندی کرنا ہوگی کہ آپ کس طرح پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کے مقصد اور اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔

ہم کس طرح  پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں

پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کی منصوبہ بندی پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کی  پالیسی کے مطابق مقررہ مقاصد اور اہداف پر مرکوزہوتی  ہے۔ پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت منصوبہ بندی اس بات پر مرکوزہوتی  ہے کہ کوئی ادارہ یا کمپنی  کس طرح ایک مقررہ مقصد اور ہدف حاصل کرسکتی ہے۔

 پہلے پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کی موثر منصوبہ بندی کیلیے  ، آپ کو اپنے کام کے دائرہ کار یا کام کی تنظیمی نوعیت کو جاننے کی ضرورت ہوگی۔ کام کے مطابق ، یہ کمپنی یا ادارہ کا اپنا اراداہ یا فیصلہ ہوتا ہے کہ وہ یہ کام کس طرح انجام دیتے ہیں اور کام کا طریقہ کار کیا ہے۔ کام کرنے کے طریقہ کار کے لئے ، کمپنی کو کام کی نوعیت کے مطابق تمام ملازمتوں یا کمپنی کے اندر مُختلف اداروں کے کام کا طریقہ کار باقاعدہ ایک میتھڈ سٹیٹ مینٹ میں لکھنا چاہیے ، کہ ہر اداراہ اپنا کام سٹیپ بائی سٹیپ کیسے کرے گا -  اب کمپنی کومیتھڈ سٹیٹ مینٹ کے مُطابق خطرے کی تشخیص کرنے کی ضرورت ہے  اس کام کیلیے کمپنی یا ادارہ رسک اسسمنٹ کرے گا اور یہ رسک اسسمنٹ دستاویزی شکل میں ہو گی، کام کے دائرہ کار میں خطرہ اور خطرات کی نشاندہی کے بعد ادارہ یا کمپنی ہر خطرے کو ختم یا کم سے کم کرنے کیلیے مُختلف  کنٹرول واضع کرے گا-  رسک اسسمنٹ یا خطرات کہ کنٹرول کی نشاندہی کے بعد کمپنی یا ادارہ  ان کنٹرولز کی نگرانی اور اس کا اطلاق کرنے کے ذمہ داران  مُختص کرے گا اور یہ ذمہ داری رسک اسسمنٹ کی دستاویز میں لکھی ہنا چاہیے۔

طریقہ کار کے بیان {میتھڈ سٹیٹ منٹ} اور رسک اسسمنٹ  کی تکمیل کے بعد ،ادارے یا کمپنی  کے پاس واضح تصویر موجود ہے کہ کون سے وسائل کی ضرورت ہے ، یا کام کو محفوظ بنانے کے لئے کون سے کنٹرول کی ضرورت ہے۔ منصوبہ بندی کے مرحلے میں تنظیم ان وسائل کی منصوبہ بندی کرتی ہے  ، مثلا مجاز ملازمین ، منظور شدہ سازو سامان ، کیلیبریٹڈ سامان ، نگرانی اور پیمائش کرنے والے آلات وغیرہ۔

 پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت سے متعلق منصوبہ بندی سے ہم کیا حاصل کرسکتے ہیں۔

اگر آپ اپنے کام کے دائرہ کار کو محفوظ طریقے سے نافذ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ اپنا مقررہ مقصد اور ہدف حاصل کرسکتے ہیں۔ منصوبہ بندی کے بعد آپ جانتے ہو کہ کام کے دائرہ کار پر عمل درآمد کے لئے کون سے وسائل کی ضرورت ہے۔ آپ اپنے وسائل کا بروقت بندوبست کرسکتے ہیں ،  جامع منصوبہ بندی کے ساتھ آپ اپنا وقت ، رقم ، لاگت اور ساکھ بچا سکتے ہیں۔ اگر آپ منصوبہ بندی نہیں کرتے ہیں تو پھر آپ اپنا وقت  ، رقم اور شہرت سے محروم ہو سکتے ہیں۔

منصوبہ بندی کامیابی کی کُنجی ہے- تحریر پڑھنے کا شُکریہ

آپ کی آراء میرے لیے بُہت ہے- آپ اپنی قیمتی آراء نیچے کُمنٹس میں دے سکتے ہیں- اس تحریر کو آپ دوسرے دوستوں کو بھیج سکتے ہیں ہو سکتا ہے کہ آپ کے شیئر کرنے سے کسی کا بھلا ہو جاے۔

مُصنف

صلت دوریز



Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

IOSH GRADES