پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کے انتظام کا نظام
پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کے انتظام کا نظام
پیشہ
ورانہ صحت اور حفاظت کے پانچ بنیادی رُکن یا نُکات ہیں-میں آج کی اس تحریر میں ان پانچ بنیادی بُنیادی ارکان کے بارے میں بات کروں گا۔
پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کی پالیسی
پیشہ
ورانہ صحت اور حفاظت کی پلاننگ
پیشہ
ورانہ صحت اور حفاظت پر عمل درآمد
پیشہ
ورانہ صحت اور حفاظت پر عمل کو جانچنا
آڈٹ
پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کی پالیسی
پیشہ
ورانہ صحت اور حفاظت کی پالیسی بُنیادی طور پر آجر یا کمپنی کاعام نُقطہ نظر یا نظریہ ہوتا ہے کے وُہ کیسے اپنی کمپنی یا ادارے میں پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کو یقینی بنائے گا۔
یہ
پالیسی آجر یا کمپنی کے اعلی عُہدیدارجیسے ڈایریکٹریا جنرل مینیجر سے ایک عہد نامے کی طرح دستخط شُدہ ہوتی ہے
پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کی پلاننگ
پیشہ
ورانہ صحت اور حفاظت کی پلاننگ پالیسی میں درج کیے گے اہداف کو حاصل کرنے کیلیئے ہوتی ہے۔ کمپنی یا ادارہ اپنے کام دائرہ کارکے مُطابق اپنے اہداف کو طئے کرتا ہے اور اُن کے حصول کی پلاننگ بناتا ہے۔
جیسا
کہ ہمیں کتنے لوگ چاہیے، وُہ کن کن کاموں میں مہارت رکھتے ہوں، کون کون سے خطرات کا کام میں سامنا ہو سکتا ہے اور اُن کا سدِباب کیا ہے، کون کون سی مشینیں چاہییں۔ قانونی ذمہ داری کیا کیا ہیں اور کن کن قانُونی تقاضوں کا سامنا ہو گا اور اُن کو کیسے پُورا کرنا ہے۔
پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت پر عمل درآمد
پیشہ
ورانہ صحت اور حفاظت پر عمل درآمد پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کے اہداف کیلیے بُہت ہی اہم ہے۔ آجر یا کمپنی اِس بات کو یقینی بنائے گی کہ پلاننگ مُطابق تمام وصائل مُہیا کیئے گئے ہیں۔ مُمکنہ خطرات کو کام شُروع کرنے سے پہلے ختم کر دیا گیا ہے یا اُن پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔ کام مُکمل طور پر پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کے بنائے گئے قوانِین کے مُطابق ہو رہا ہے۔ کام اور پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کی نگرانی کیلیئے تجُربہ کار افراد موجُود ہیں
پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت پر عمل کو جانچنا
آجر
یا ادارہ ایسا نظام مروجہ کرے گا جس کہ تحت ادارہ پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کئے عمل کوخُود پرکھ سکے کہ آیا پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کہ مُروجہ قوانین پر کتنا عمل ہو رہا ہے، کہاں کہاں بہتری کی گُنجائش موجود ہے اور کون کون سے خلاء موجود ہیں جن کو پُر کر کے کام کرنے والے افراد کی پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کو یقینی بنا یا جا سکتا ہے یا بہتری کی جا سکتی ہے۔
آڈٹ
آڈٹ
ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کے مُطابق ہوتا ہے جیسے کہ آی آیس آو وغیرہ، آڈٹ ہمیشہ تربیت یافتہ آڈیٹر کرتا ہے جس کے پاس مخصوص سٹنڈرڈ کی تربیت اور سند ہوتی ہے۔ آڈیٹر کمپنی میں آ کر کمپنی کے سسٹم کو پرکھتا ہے اور آخر میں اپنی رپورٹ بنا تا ہے۔ آگر کہِیں پر کوئی خلاء ہو یا کمی ہو تو آڈیٹر عدم مطابقت کی رپورٹ بھیجتا ہے ۔ ایسی صُورت میں ادارہ اُس خلاءیا کمی کو دُور کر کے ثبوت آڈیٹر کو بھیجتا ہے جسے آڈیٹر پرکھنے کے بعد عدم مطابقت کی رپورٹ کو ختم یا بند کرتا ہے۔
آرٹیکل
پڑھنے کا شُکریہ
صلت
دوریز
Great detailed information
ReplyDeleteNice
ReplyDelete